ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) مجھے چوروں کا سردار کیوں کہا، تحریک انصاف کے کارکن نے سوشل میڈیا پوسٹ پر کمنٹ کرنے والے حجام کی دھلائی کر دی، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ملتان میں گلشن مارکیٹ کے صدر نے بیوٹی سیلون پر کام کرنے والے علی عباس پر ساتھیوں سے مل کر شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، علی عباس نے فیس بک کی تصویر پر کمنٹ کیا تھا جو اسے مہنگا پڑ گیا، تحریک انصاف کے کارکن الیاس نے شہری کو کمنٹ کرنے پر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، اس تشدد سے علی عباس زخمی ہو گیا، اس نوجوان
نے گلشن مارکیٹ کے صدر محمد الیاس کی تصویر پر چوروں کا سردار کا کمنٹ کیا، محمد الیاس نے اس نوجوان علی عباس کو ڈھونڈ نکالا اور اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے نوجوان علی عباس کی گردن اور بازو پر چوٹ آئی۔ دوسری جانب الیاس کا یہ کہنا ہے کہ انہوں نے دو تھپڑ لگا کر اسے سمجھانے کی کوشش کی ہے، علی عباس کا کہناہے کہ محمد الیاس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر پولیس میں مقدمہ درج کرایا تو اس کے سنگین نتائج نکلیں گے اس وجہ سے مقدمہ بھی درج نہیں کروایا جا رہا۔