منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

’’ متقی مسلمان کو شراب اور سگریٹ ناپسند ،ترک عوام بھی پینا چھوڑ دیں ‘‘ طیب اردوان نے اپنی عوام کو کیا چیز پینے کا مشورہ دیدیا؟جانئے

datetime 21  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(آن لائن)ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ میں کبھی بھی الیکٹرانک (ای) سگریٹ کی کمپنی کو اجازت نہیں دوں گا کہ وہ اپنی مصنوعات ترکی میں فروخت کریں۔استنبول میں تمباکو نوشی کے حوالے سے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے طیب اردوان نے کہا کہ میں نے

وزیر تجارت کو حکم دیا ہے کہ ترکی میں الیکٹرانک سگریٹ کی اجازت نہیں دینی کیوں کہ اس زہر سے تمباکو کی کمپنیاں امیر ہوتی جارہیں تھیں۔ عالمی ادارہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق 2016 میں ترکی کی آبادی کے 27 فیصد 15 سالہ نوجوان سگریٹ پیتے تھے، جبکہ 2010 میں 31 فیصد نوجوان تمباکو نوشی کرتے تھے۔ترک صدر کا کہنا تھا کہ متقی مسلمان کو شراب اور سگریٹ ناپسند ہے، انہوں نے ترک عوام پر زور دیا کہ سگریٹ نوشی اور شراب پینا چھوڑ دیں اور سگریٹ چھوڑ کر ہماری (Rize) چائے پئیں۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں آسٹریلیا، برازیل، بھارت اور جاپان نے الیکٹرونک سگریٹ پر پابندی لگا دی یا پھر اس کی مارکیٹ کو محدود کردیا ہے جبکہ امریکا نے ای سگریٹ کے مختلف برانڈز کو مارکیٹوں سے ہٹانے کا منصوبہ بنالیا ہے۔‎

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…