اتوار‬‮ ، 29 مارچ‬‮ 2026 

آگرہ جیل کے حکام کا نظربند کشمیریوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے سے انکار

datetime 21  اکتوبر‬‮  2019 |

آگرہ(این این آئی)بھارت کی ریاست اترپردیش کے شہرآگرہ میں جیل حکام نے معلومات تک رسائی کے حق کے قانون(آرٹی آئی) کے تحت جیل میں نظربند کشمیریوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے سے انکار کیا ہے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق 5اگست کو بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے کے بعد سینکڑوں کشمیر ی نوجوانوں اور رہنمائوں کو

آگرہ سمیت بھارت کی مختلف جیلوں میں منتقل کیاگیا تھا۔انسانی حقوق پر کام کرنے والی ایک بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیم کامن ویلتھ ہیومن رائٹس انشیٹیو سے منسلک درخواست گزاروینکٹیش نایک نے اپنی ویب سائٹ پر لکھاہے کہ آگرہ جیل کے حکام نے جموںوکشمیر سے منتقل کئے گئے نظربندوںکے بارے میں آر ٹی آئی قانون کے تحت معلومات فراہم کرنے سے انکار کیا ہے۔ درخواست گزارکا کہنا ہے کہ یہ خبریں دیکھنے کے بعد کہ بہت سے کشمیریوں کو اترپردیش کی جیلوں میں منتقل کیاگیا ہے، میں نے آگرہ سینٹرل جیل میں جہاں سب سے زیادہ کشمیریوں کو رکھا گیا ہے، نظربندوں کے بارے میںمعلومات کی فراہمی کے لیے آر ٹی آئی کے تحت درخواست دی اور گرفتارکشمیریوں کی کل تعداد، نام ، عمر، صنف اور رہائشی پتے کے بارے میں معلومات اور ان کے طبی معائنے کی فوٹوکاپیاں طلب کیں۔ آرٹی آئی درخواست سپیڈ پوسٹ کے ذریعے جیل حکام کو بھیجی گئی جنہیں یہ 29اگست کو موصول ہوئی لیکن حکام کو اس کی کوئی پروا نہیں تھی اورجیل حکام نے انہیں کوئی معلومات فراہم کرنے سے انکار کردیا۔ وینکٹیش نایک نے کہاکہ قانون کے تحت جیل حکام نظربند افراد کے بارے میں بنیادی معلومات اور گرفتاری کی وجوہات فراہم کرنے کے پابند ہیں ۔ یاد رہے کہ 5اگست کے بعد قابض بھارتی فورسز نے ہزاروں کشمیریوں کو گرفتارکرکے مختلف بھارتی جیلوں میں منتقل کیاہے اور گرفتار افراد کے اہلخانہ کو نہ ان سے ملنے کی اجازت دی جارہی اور نہ ان کے بارے میں معلومات فراہم کی جارہی ہیں۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کے لیے واحد آپشن


بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…