الریاض( آن لائن )سعودی عرب کے جدید ترین سیاحتی اور تجارتی شہر’نیوم’ کی سیر وسیاحت کے لیے اندرون اور بیرون ملک سے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ مملکت کے اندر سے خواتین سیاحوں کیایک وفد نے پہلی بار اس شہر کا دورہ کیا ہے۔ اس وفد میں 20 سعودی خواتین شامل تھیں۔تبوک سے شروع ہونے والا یہ سفر 19 گھنٹے پر محیط رہا۔ خواتین نے البدع گورنری سے گذرتے ہوئے وادی شعیب کی غاروں، مقنا مرکز، ہیڈ کواٹرز، تاریخی مقام عین موسی، الطیب اسم اور واپسی پر راس الشیخ سے ہوتے ہوئے تبوک تک کا
سفر کیا۔ٹور گائیڈ ھبہ العایدی نے سعودی پریس ایجنسی ‘ایس پی اے’ کو بتایا کہ تبوک سے نیوم میں پہنچنے والا خواتین کا پہلا وفد ہے۔ خواتین سیاحوں کو دو گائیڈز کی سہولیات فراہم کی گئی تھیں جنہوں نے ان کے اس ٹور کو کامیاب بنانے اور سیر وتفریح میں ان کی مدد کی۔ان کا کہنا تھا کہ جدید سہولیات سے آراستہ سیاحتی ٹورز کا مقصد نیوم کے علاقے میں سیاحت کو فروغ دینا ہے۔ نیوم سٹی خلیج عقبہ کے علاقے میں تین ممالک کا مشترکہ سیاحتی اور تجارتی پروجیکٹ ہے جو اس خطے میں مستقبل کی سب سے بڑا سیاحتی مرکز بن سکتا ہے۔