لندن (این این آئی)برطانیہ اور پاکستان نے فراڈ کے ملزمان کے خلاف مشترکہ کارروائیاں شروع کر دیں، دونوں ممالک میں خورد برد کرنے والے ملزم نثار افضل سے لندن میں 30 کروڑ روپے برآمد کر لیے گئے۔برطانیہ میں کروڑوں روپے کا فراڈ کرکے پاکستان آنے والے نثار افضل نے اپنے ملک میں بھی دھوکا
دہی جاری رکھی۔ نیب نے تحقیقات کے لیے برطانوی حکام کو خط لکھا جس پر برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی نے نثار افضل کی فیملی سے 30 کروڑ روپے برآمد کر لیے۔قومی احتساب بیورو (نیب) نے ملزم کے خلاف انکوائری کو باقاعدہ تحقیقات میں منتقل کرنے کی منظوری دے دی ہے، اب گرفتاریاں ہوں گی۔