پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

بحران سنگین،فروخت میں کمی کے باعث پاکستان میں گاڑی بنانے والی کمپنیوں نے ہزاروں ملازم فارغ کردیئے،افسوسناک انکشافات

datetime 20  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)رواں مالی سال میں جولائی سے اب تک گاڑیوں کی فروخت میں واضح کمی کے باعث گاڑی بنانے والی کمپنیوں نے ہزاروں ملازمین کو فارغ کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان ایسوسی ایشین برائے آٹوموبائل پارٹس اینڈ ایسسریز مینوفیکچرر (پاپم) کے چیئرمین کیپٹن (ر) محمد اکرم نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ انہیں ملک بھر میں ایسوسی ایشن کے 400 اراکین کی جانب سے گاڑیوں کے پرزوں کی فروخت میں کمی کی وجہ سے 40 ہزار ملازمین کی برطرفی کی اطلاع ملی ہے۔

انہوں نے کہاکہ مارکیٹ میں پرزے فروخت کرنے والے تقریباً 1500-2000 دیگر چھوٹے اور درمیانے دکانداروں پر اس کا اتنا اثر نہیں پڑا کیونکہ وہ عام مارکیٹ میں پرزے فراہم کرتے ہیں تاہم پاپم کے 400 اراکین جو گاڑی ساز کمپنیوں کو پرزے فراہم کرتے تھے، ان پر گہرا اثر پڑا ہے۔انہوں نے کہاکہ گاڑیوں کی کمی کی اس صورتحال میں آئندہ 2 سے 3 ماہ کے دوران میں مزید نوکریوں میں کمی دیکھ رہا ہوں اور یہ برطرفیاں کنٹریکٹ ملازمین کے بعد مستقل ملازمین کے ساتھ بھی ہوسکتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ رواں مالی سال کے پہلے 3 ماہ آٹو سیکٹر کے لیے برے گزرے ہیں جبکہ فروخت دسمبر تک اس ہی طرح رہنے کا امکان ہے۔گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی قیمت پر انہوں نے کہاکہ اس کی وجہ مقامی سطح پر گاڑی کے پرزے کم بننا بھی ہے۔انہوں نے کہاکہ اسمبل کرنے والی کمپنیوں کا زیادہ تر پرزے مقامی طور پر حاصل کرنے کا دعویٰ جھوٹا ہے، میں اس کا ثبوت دے سکتا ہوں، گاڑی کی پیداوار مقامی سطح پر ہونے سے گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی آسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مقامی اسمبلرز گاڑیوں کی قیمتوں مستقل بڑھا رہے ہیں تاہم اس اضافے کا فائدہ ہمیں نہیں دے رہے۔واضح رہے کہ گاڑی بنانے والی کمپنیاں روپے کی قدر میں کمی، کار فنانسنگ میں کمی، 5.5 سے 7.5 فیصد تک کی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کیے جانے، 7 فیصد اضافی کسٹمز ڈیوٹی اور درآمدات پر 3 فیصد اضافی سیلز ٹیکس کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…