اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

گلوکارہ حمیرا ارشد اور انکے شوہر اداکار احمد بٹ کے درمیان صلح ہو گئی

datetime 11  جون‬‮  2015 |

لاہور(نیوزڈیسک)معرو ف گلوکارہ حمیرا ارشد اور انکے شوہر ماڈل و اداکار احمد بٹ کے درمیان صلح ہو گئی ، اسٹیج کے پروڈیوسر سخی سرور ،گلوکارہ کے بھائی غلام عباس اور عرفان کھوکھر نے صلح کرانے میں اہم کردار ادا کیا ۔ تفصیلات کے مطابق گلوکارہ حمیرا ارشد اور انکے شوہر اداکار احمد بٹ کے درمیان معاملات شدت اختیار کرنے کے بعد عدالت تک پہنچ گئے تھے اور حمیر اارشد نے خلع کے لئے عدالت سے بھی رجوع کر لیا تھا ۔ جبکہ اس دوران دونوں کے مشترکہ دوستوں اور اہل خانہ کی طرف سے صلح کے لئے مسلسل کوششیں جاری تھیں ۔ بتایا گیا ہے کہ معروف اسٹیج پروڈیوسر سخی سرور ،گلوکارہ کے بھائی غلام عباس اور عرفان کھوکھر نے میاں بیوی میں صلح کے لئے اپنی بھرپور کوششیں کیںجو رنگ لے آئی ہیں ۔ حمیر اارشد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرسکون زندگی گزار نا چاہتی ہوں ۔ اپنے شوہر اور بیٹے کے ساتھ ماضی کی طرح نیک نیتی کے ساتھ زندگی بسر کروں گی ۔ اداکارہ نے بتایا کہ وہ آج اپنے شوہر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں باقاعدہ صلح کا اعلان کریں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…