جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

فلم ”جناح میں قائد اعظم“ کا کردار اداکرنے والے اداکار کرسٹوفرلی چل بسے

datetime 11  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک ) فلم ”جناح“ میں قائد اعظم محمد علی جناح کا کردارادا کرنے والے ہالی ووڈ کے معروف برطانوی اداکارسرکرسٹوفرلی 93 برس کی عمر میں چل بسے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہالی ووڈ کے لیجنڈری اداکارسرکرسٹوفرلی نے 250 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں ڈریکولا، لارڈ آف دا لنگز،اسٹار مور،سلیپی ہولو جیسی کئی شہرہ آفاق فلمیں شامل ہیں۔ سر کرسٹوفرلی نےبانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی زندگی پر بنائی گئی فلم ’جناح‘ میں قائد اعظم کا مرکزی کردار اداکیا جسے بے حد پسند کیا گیا جب کہ ہالی ووڈ اداکار نے فلمی کیرئیر میں کئی ایوارڈ اپنے نام بھی کیے۔ہالی ووڈ لیجنڈری اداکار طویل عرصے سے سانس لینے میں دشواری اورامراض قلب کے عارضے میں مبتلا تھے، طبیعت خراب ہونے کے باعث وہ برطانیہ کے چیلسیااینڈویسٹ منسٹراسپتال میں زیرعلاج تھے جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے، کرسٹوفرلی کے انتقال کی خبر نے دنیا بھر میں موجود ان کے مداحوں کو سوگوار کردیا۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…