بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

برطانیہ میں کتنی جائیدادوں کے اصل مالک جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ہیں؟ سپریم کورٹ میں اہم انکشاف سامنے آگیا

datetime 10  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس کے معاملے پر اٹارنی جنرل آف پاکستان نے اپنا بیان جمع کرادیا ہے جس میں کہاگیاہے کہ برطانیہ میں تین جائیدادوں کے اصل مالک جسٹس قاضی فائز عیسی ہیں۔ جمعرات کو اٹارنی جنرل انور منصور خان نے اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیاجس میں کہاگیاکہ جسٹس قاضی فائز عیسی کے بچے اس کے بے نامی دار ہیں،جسٹس قاضی فائز عیسی جائیداد خریدنے کے ذرائع بتانے سے

گریز کر رہے ہیں۔ جواب میں کہاگیاکہ بطور اٹارنی جنرل کونسل کی معاونت کرنا آئینی ذمہ داری ہے،وزیر قانون کا بار کونسلز میں چیک تقسیم کرنا غلط نہیں۔جواب میں کہاگیاکہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے الزامات محض مفروضوں پر مبنی ہیں،احتساب اور شفافیت جمہوریت کا حصہ ہے،احتساب سے کسی کو استثنیٰ حاصل نہیں۔ صدر اور وزیر اعظم کو اپنی ذمہ داریوں پر آرٹیکل 248 کا استثنیٰ ہے،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی کونسل کیخلاف درخواست قابل سماعت نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…