جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

رنویر سنگھ اور دیپیکا نے منگنی کر لی

datetime 11  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے منگنی کر لی، بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں منگنی کر چکے ہیں تاہم ابھی تک دیپیکا اور رنویر کی طرف سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔ رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کافی عرصے سے گہرے دوست ہیں اور میڈیا میں دونوں کی محبت کے چرچے بھی عام ہیں، دونوں پبلک مقامات میں اور ایوارڈ فنکشنز میں بھی ایک ساتھ دیکھے جاتے ہیں لیکن دونوں اس رشتے کو دوستی کا نام دیتے ہیں۔ چند روز قبل دیپیکا پڈوکون کے والد اور سابق بیڈمنٹن سٹار پرکاش پڈوکون کی 60ویں سالگرہ تھی، رنویر سنگھ نہ صرف اس تقریب میں شریک تھے بلکہ وہ تقریب کے میزبان بھی تھے اور مہمانوں کو خوش آمدید کہہ رہے تھے۔
رنویر اور دیپیکا کے قریبی ذرائع نے دونوں کی منگنی کی تصدیق نہیں کی البتہ اس بات کی تصدیق کی ہے کہ رنویر سنگھ کے والدین کی دیپیکا کے والدین سے ملاقات ہے اور دونوں گھرانوں میں بھی اب اچھے تعلقات پائے جاتے ہیں۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…