جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

اگلے تیس سالوں میں پاکستان کی معیشت کا کیا حال ہوگا؟عالمی بینک نے بہت بڑی پیش گوئی کردی

datetime 4  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر الانگو پاچامیتھو کا کہنا ہے کہ اگلے تیس سالوں میں پاکستان کی معیشت کا شمار بڑی مارکیٹ میں ہو گا۔اسلام آباد میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر الانگو پاچامیتھو کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت کو مختلف مسائل کا سامنا ہے،

یہاں آبادی کا تناسب گروتھ ریٹ سے دوگنا ہے، مسائل کے حل کیلئے مختلف شعبوں میں شرح نمو بڑھانے کی ضرورت ہے، حکومت کی ترجیحات درست سمت میں ہیں اور اگلے تیس سالوں میں پاکستان کی معیشت کا شمار بڑی مارکیٹ میں ہو گا۔ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی نسبت بنگلہ دیش اور ویتنام میں صحت اور تعلیم کے لئے زیادہ بجٹ مختص کیا جاتا ہے، کراچی ملکی معیشت کا حب ہے لیکن وہاں بھی انفراسٹکچر سمیت بہت سے مسائل ہیں، پاکستان میں انویسمنٹ دیگر  ساؤتھ ایشیائی ممالک کی نسبت کم ہے، ساؤتھ ایشین ممالک میں پاکستان کی برآمدات بھی کم ہیں، مستحکم نظام کے ذریعے معیشت میں بہتری آ سکتی ہے اور معیشت کی بہتری کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ڈائریکٹر الانگو پاچامیتھو نے کہا کہ پاکستان میں ایگریکلچر میں جدت، اسمال اینڈ میڈم انٹرپرائزز کو فروغ دینے، کاروبار کیلئے سہل طریقہ کار اور آسان ٹیکس سسٹم بہت ضروری ہے۔ اسمال اینڈ میڈم انٹرپرائزز میں ملازمت کے بہت مواقع موجود ہیں، شوگر، کاٹن اور چاول کی فصلوں میں ٹیکنالوجی کے استعمال سے پیداوار میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔  الانگو پاچامیتھو کا کہنا ہے کہ اگلے تیس سالوں میں پاکستان کی معیشت کا شمار بڑی مارکیٹ میں ہو گا۔اسلام آباد میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر الانگو پاچامیتھو کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت کو مختلف مسائل کا سامنا ہے

موضوعات:



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…