جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

حرمین ٹرین پروجیکٹ میں بدعنوانی کے دعوےکی حقیقت سامنے آگئی،سعودی پبلک پراسیکیوٹر نے اہم اعلان کردیا

datetime 3  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے پبلک پراسیکیوشن کے ایک سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ پبلک پراسیکیوشن کے حکام نے جدہ میں حرمین ایکسپریس کے پروجیکٹ میں مبینہ بدعنوانی کا سوشل میڈیا پر سامنے آنے والا دعوی جھوٹا ثابت ہوا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق جس شخص نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ٹویٹرپر بار بار ایک ٹویٹ شیئر کی تھی جس میں اس نے دعوی کیا کہ جدہ میں حرمین پر منصوبے میں بڑے پیمانے پر

گھپلے ہوئے ہیں اور اس کے پاس اس کے ٹھوس ثبوت ہیں۔ مگرجب اس شخص کو طلب کرکے اس سے بدعنوانی کے ثبوت مانگے گئے تو اس نے کہا کہ اس کے پاس اس کا کوئی ثبوت یا دستاویز نہیں۔پبلک پراسیکیوشن حکام کا کہنا تھا کہ مانیٹرنگ یونٹ نے نوٹ کیا کہ ایک شخص نے اپنے ذاتی ٹویٹر اکائونٹ کے ذریعہ ایک سے زیادہ بار ٹویٹ کیا کہ جدہ میں الحرمین ٹرین اسٹیشن پروجیکٹ میں کنٹرول اور فائر سسٹم میں بدعنوانی کا شبہ ہے۔ ساتھ ہی اس نے یہ دعوی کیا کہ اس کے پاس اس کے ثبوت بھی موجود ہیں۔بدعنوانی کی ٹویٹس کرنے والے شخص کو طلب کرکے اس سے اس کے دعوے کے مطابق ثبوت مانگے گئے تو اس نے کہا کہ اس کے پاس کسی قسم کا ثبوت موجود نہیں ہیں، اس کا تذکرہ اپنی ٹویٹس میں کیا ہے۔ یہ بھی پتہ چلا ہے کہ اس نے پہلے بھی اس معاملے سے متعلق سرکاری وکیل کو کوئی دستاویزات پیش نہیں کی تھیں۔استغاثہ نے تفتیش کے دوران یہ بھی نتیجہ اخذ کیا کہ مذکورہ بالا شخص سے پہلے سے بھی فوجداری مقدمات میں تفتیش کی جاچکی ہے۔ وہ خواہ مخواہ افواہیں پھیلانے کی کوشش کررہا ہے۔ اسے ایک کمپنی میں ملازمت سے اس لیے نکالا کہ اس نے وہاں پر بھی کرپشن کا جھوٹا دعوی کیا تھا۔ اس کا جدہ میں سلیمانیہ ٹرین اسٹیشن منصوبے پر عمل درآمد سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔دوسری طرف پبلک پراسیکیوشن نے کہا کہ منصوبے میں شفافیت اور مکمل غیر جانبداری کے اصول کی پیروی کرتے ہوئے اس ضمن میں کسی بھی مجرمانہ شبہ کے وجود کی تصدیق کی صورت میں قواعد و ضوابط کے مطابق عمل درآمد کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…