جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر میں کتنی بڑی تعداد میں کم عمر بچے گرفتار کئے گئے؟ بھارتی پولیس نے خود ہی بڑا اعتراف کر لیا

datetime 3  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر (این این آئی)مقبوضہ کشمیرمیں چار ججوں پرمشتمل جموں وکشمیر ہائی کورٹ کی تشکیل شد ہ جوونیل جسٹس کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ بھارتی پولیس نے رواں سال 5اگست سے23ستمبر تک 18سال سے کم عمر کے144بچوں کو گرفتارکیا ہے جن میں 9سال کے بچے بھی شامل ہیں۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق جوونیل جسٹس کمیٹی میں جسٹس اے ایم ماگرے، جسٹس ڈی ایس ٹھاکر، جسٹس سنجیو کمار اور جسٹس رشید علی ڈار شامل ہیں۔ بھارتی سپریم کورٹ میں پیش کی گئی

رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ ان میں 86بچوں کو فوجداری قوانین کے تحت احتیاطی تدابیر کے طورپرجبکہ باقی بچوں کو پتھراؤ اور دیگر الزامات کے تحت گرفتارکیاگیاہے۔رپورٹ کے مطابق ایک گیارہ سالہ بچے کو5اگست کوسرینگر کے علاقے بٹہ مالو سے کریمنل پینل کوڈ کی دفعہ 107 کے تحت جبکہ ایک 9سالہ بچے اورایک اور 11سالہ بچے کو7اگست کو بٹہ مالو سے ہی گرفتارکیاگیا تھا۔ چار ججوں پر مشتمل ہائی کورٹ کی کمیٹی نے ڈائریکٹر جنرل پولیس کی طرف سے پیش کی گئی رپورٹ کا نوٹس لیا ہے جنہوں نے ذرائع ابلاغ کی ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے ان کو جھوٹ قراردیاتھا جن میں بچوں کی گرفتاری اوران پر تشدد کا انکشاف کیا گیاتھا۔ رپورٹ کے مطابق بچوں کو پارمپورہ، بڈگام، صدر، صورہ، بٹہ مالو اوردیگر علاقوں سے گرفتار کیاگیاہے جبکہ سوپور، راجباغ اور پلوامہ میں بھی بچوں کو گرفتارکیاگیا۔ ان بچوں کے خلاف پتھراؤ اور بھلوے کرنے سمیت مختلف الزامات لگاکر مقدمات درج کئے گئے ہیں۔واضح رہے یہ وہ اعدادوشمار ہے جس کا اعتراف بھارتی پولیس نے خود اپنی رپورٹ میں کیا ہے جبکہ گرفتار بچوں کی اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…