اسلام آباد(آن لائن) پاکستان نے افغان طالبان اور امریکہ کو ایک بار پھر مذاکرات کی میز پر بٹھا دیا۔ طالبان امریکہ مذاکرات آج جمعرات کو ہوں گے۔ ملا عبدالغنی برادر کی سربراہی میں طالبان وفد اسلام آبادپہنچ چکا ہے جبکہ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد پہلے ہی موجود ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کو بڑی سفارتی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ پاکستان نے تعطل کا شکار مذاکرات
کا تسلسل بحال کردیا ہے۔ افغان طالبان اور امریکہ کو ایک بار پھر مذاکرات کی میز پر بٹھا دیا ہے۔ اس سلسلے میں امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد پہلے ہی پاکستان میں موجود ہیں جبکہ افغان طالبان کا وفد بھی اسلام آباد پہنچ چکا ہے جس کی سربراہی ملا عبدالغنی برادر کررہے ہیں۔ افغان طالبان، امریکہ کے درمیان مذاکرات کی میز بانی پاکستان کررہا ہے۔