ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں شہریوں کے سول حیثیت امور کے ذمہ محکمہ نے 1440 ہجری کے دوران پیدا ہونیوالے بچوں کے رجسٹرڈ کردہ ناموں کی تفصیلات جاری کی ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق اس رپورٹ کے مطابق گذشتہ برس سلمان ، محمد ، عبد اللہ اور عبد العزیز سب سے مقبول نام رہے۔اس کے علاوہ اس
فہرست میں فہد ، علی ، خالد ، عبد الرحمن ، فیصل اور سعود جیسے نام بھی شامل ہیں جنہیں زیادہ رکھا گیا۔اگرچہ خواتین کی فہرست میں نئے نام نہیں آئے تاہم بچیوں میں حور ، کیان ، ترف اور ملک نمایاں نام ہیں۔حالیہ برسوں کے دوران ورد، غنی، سحاب، جود، الاسمان، نور اور سارہ جیسے نام زیادہ مقبول رہے ہیں۔