جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

نامہ بروں نے کام کردیا: سعودی عرب کے پیغامات ایران کو موصول ہو گئے ،حیرت انگیز انکشافات

datetime 1  اکتوبر‬‮  2019 |

تہران(آن لائن) ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب نے ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کو پیغامات بھیجے ہیں۔ یہ پیغامات مختلف عالمی رہنماؤں کے ذریعے بھیجے گئے ہیں۔ ریاض کی جانب سے تاحال اس ضمن میں کسی بھی قسم کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

امریکی تنقید کے بعد ایران سعودی عرب کے حق میں بول پڑاتہران کی جانب سے یہ دعویٰ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ جب دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی انتہائی عروج پہ دکھائی دے رہی ہے اور ارامکو پر ہونے والے میزائل و ڈرونز حملوں کے بعد تو صورتحال حد درجہ خراب ہوئی ہے۔سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے گزشتہ روز اپنے ایک انٹرویو میں خبردار کیا تھا کہ اگر دنیا، ایران کو روکنے کے لیے متحد نہ ہوئی تو تیل کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہو سکتا ہے۔ یہ انٹرویو ایک امریکی نشریاتی ادارے نشر کیا گیا تھا۔ عالمی خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایران کی حکومت کے ترجمان علی ربیعی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کو سعودی عرب کی جانب سے پیغامات بھیجے گئے ہیں جو موصول ہو گئے ہیں۔ انہوں نے تصدیق کی ہے کہ پیغامات مختلف رہنماؤں کے ذریعے بھجوائے گئے ہیں۔خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان نے کہا کہ اگر سعودی عرب اپنا رویہ تبدیل کرنا چاہتا ہے تو تہران اس اقدام کا خیرمقدم کرے گا تاہم انہوں نے اس ضمن میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب نے ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کو پیغامات بھیجے ہیں۔ یہ پیغامات مختلف عالمی رہنماؤں کے ذریعے بھیجے گئے ہیں۔ ریاض کی جانب سے تاحال اس ضمن میں کسی بھی قسم کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…