واشنگٹن(این این آئی)جنرل مارک ملی نے امریکا کے نئے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا عہدہ سنبھال لیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنرل مارک ملی نے امریکا کے نئے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا عہدہ سنبھال لیا۔ صدر ٹرمپ کی جانب سے خیرمقدم کیا گیا ہے انہوں نے کہا جنرل مارک میرے دوست اور فوجی مشیر ہیں اور اس عہدے کے لئے موزوں ہیں۔ جنرل مارک عراق اور افغانستان میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔