جمعرات‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2025 

یوکرین روس کے ساتھ جنگ کے لئے تیار

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیف۔۔۔۔یوکرین کے صدر پیٹرو پوروشنکو نے کہا ہے کہ روسی فوج کے سا تھ جنگ سے نہیں ڈرتا اور جنگ کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیٹرو پوروشنکو کا اپنے ایک انٹر ویو میں کہنا تھا کہ روسی فوج کے ساتھ جنگ سے نہیں ڈرتا اور ہم مکمل جنگ کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں لیکن ہم جنگ نہیں امن چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یوکرین یورپی تشخص کے لیے لڑ رہا ہے لیکن روس کسی بھی معاہدے کا احترام نہیں کرتا۔ ہماری مسلح افواج 5 ماہ پہلے کے مقابلے میں زیادہ بہتر اور منظم حالت میں ہیں اور پوری دنیا ہماری حمایت کر رہی ہے جب کہ یوکرین کے معاملے پر روس کو رسوائی کا سامنا ہے۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق رواں برس اپریل سے جاری جھڑپوں میں اب تک 4 ہزار 100 سے زائد لوگ مارے جا چکے ہیں جب کہ ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ یوکرین کی حکومت اور یورپی ممالک کا روس پر الزام ہے کہ وہ علیحدگی پسندوں کی پشت پناہی کر رہا ہے جب کہ روس ان تمام الزامات کو مسترد کرتا چلا آیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…