ہفتہ‬‮ ، 11 اپریل‬‮ 2026 

پاک چین اقتصادی راہداری”سی پیک“ کا متبادل،چین کا ایران میں 410ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان،معاشی ماہرین نے پاکستان کو خبردارکردیا،تشویشناک انکشافات

datetime 22  ستمبر‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی)پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر،بزنس مین پینل کے سینئر وائس چیئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ چین کی جانب سے ایران کے توانائی، ٹرانسپورٹ اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں 410 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے فیصلے کے اثرات عالمی سطح پر محسوس کئے جائیں گے جبکہ اس سے امریکہ اور چین کے مابین جاری مسا بقت میں اضافہ ہو گا۔ اس فیصلے سے ایران کی معیشت مضبوط اور

علاقائی و عالمی اثر رسوخ میں اضافہ ہو گا جبکہ چین کی معیشت محفوظ اور عرب ممالک کی پریشانی بڑھے گی۔ میاں زاہد حسین نے بز نس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ امریکہ نے چین کے خلاف تجارت اورٹیکنالوجی سمیت مختلف محاذگرم کر رکھے ہیں جبکہ چین کو تیل سپلائی کرنے والے ممالک امریکہ کے زیر اثر ہیں جو بیجنگ کے لئے پریشانی کا سبب ہے کیونکہ اسکی تیل کی سپلائی کسی بھی وقت روکی جا سکتی ہے۔اس معاہدے کے بعد چین ایران سے تیل اور گیس کی کل پیداوار خرید سکے گا بلکہ اگر ایران پیداوار دگنی بھی کر دے تو اسے بھی چین ہی خرید لے گا اور اسے بھارت سمیت کسی ملک کی ضرورت نہیں رہے گی۔چین ایرانی گیس کے لئے نئی پائپ لائنیں بھی بچھا سکتا ہے جبکہ چاہ بہار کی بندرگاہ کے ذریعے اپنا سامان تجارت یورپ بھجوا سکے گا۔اس بندرگارہ میں بھارت نے بھاری سرمایہ کاری کی ہے جو اب چین کے کام آئے گی جبکہ چین یہاں اپنی بحریہ کے لئے مستقر بھی بنا سکتا ہے۔ایران کے اثرو رسوخ میں اضافے سے پاکستان، یمن،شام، لبنان، ترکی، افغانستان اور کئی دیگر ممالک کی صورتحال پر بھی اثر پڑے گاجبکہ اسرائیل کے مسائل بڑھ جائیں گے جبکہ افغان طالبان کا رویہ امریکہ سے مزید سخت ہو جائے گا۔میاں زاہد حسین نے کہا کہ

کئی اقتصا دی ماہرین اس معاہدے کو سی پیک کا متبادل قرار دے رہے ہیں جوچین کے خیال میں امریکہ، عرب ممالک اور بھارت کی مداخلت سے پاک ہو گا جس سے خطے میں بھارتی بالادستی کا خواب ہمیشہ کے لئے چکنا چور ہوجائے گا۔اگر پاکستان نے آئی ایم ایف سے امدا د کے حصول کیلئے سی پیک کے معا ملے میں چین کے ساتھ سرد مہری کا رویہ نہ رکھا ہوتا بلکہ چین سے اقتصا دی تعلقات مز ید بہتر کئے جاتے تویہ بھاری سرما یہ کاری پاکستان میں لائی جا سکتی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…