ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے تیل کی تنصیبات پر حملوں کے حوالے سے تازہ بیان میں کہا ہے کہ اگر ایران کا کوئی کردار سامنے آیا تو جواب دیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزیر خارجہ امور عادل الجبیر نے کا کہنا تھا کہ اگر تحقیق میں تصدیق ہوجائے کہ حملوں کا ذمہ دار ایران ہے تو ریاض مناسب قدم لے گا۔عادل
الجبیر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اپنی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے تحقیق کی بنیاد پر مناسب اقدامات کرے گا۔ سعودی وزیر نے ایران کے خلاف کسی قسم کی مخصوص کارروائی کے تاثر کو رد کردیا۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘ہمیں یقین ہے کہ یہ حملہ یمن سے نہیں ہوا یہ شمال سے آیا تھا تاہم تفتیش اس کو ثابت کرے گی’۔