لاہور(نیوزڈیسک) پاکستانی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے مقابلے میں کافی مختلف ہے، خوش نصیب ہوں کہ مختصر وقت میں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے ساتھ بالی ووڈ میں بھی کام کرنے کا موقع ملا۔ماڈل واداکارہ ماورا حسین کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک اداکارہ ہونے کی حیثیت سے بالی ووڈ میں نئے اور منفرد کردار کرنا چاہتی ہوں، ممبئی میں قیام کے دوران میری مختلف پروڈیوسر اور ڈائریکٹرز سے ملاقاتیں ہوئی اور مجھے کافی فلموں میں کام کی پیشکش بھی ہوئی ہیں مگر میں کوئی ایسا کام نہیں کروں گی جس سے میری اور ملک کی ساکھ خراب ہو۔ماروا حسین کا کہنا تھا کہ یہ ٹھیک ہے کہ بالی ووڈ بڑی انڈسٹری ہے جس میں ہمارے بڑھنے کے لیے بہت مواقع ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ تمام اخلاقی حدیں ہی پار کرجائیں۔بالی ووڈ میں ایک فوٹو شوٹ میں سامنے آنے والی تصویر پر تنقید پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام نئی تبدیلیاں قبول کرنے میں وقت لیتی ہے اور یہی کچھ میرے فوٹو شوٹ کے ساتھ ہوا ہے، میں اپنے پرستاروں کی بے حد شکر گزار بھی ہوں کیونکہ یہ ان کی چاہت اور پیار ہی ہے کہ جس نے مجھے اس مقام تک پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ ہم پر تنقید کرنا بھی ان کا حق ہے کیونکہ ان کی رائے ہمارے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے، ڈراموں کی طرح فلم میں بھی منفرد کام کرنا چاہتی ہوں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان جیسی نئی اور کم عمر اداکارہ کا اتنا جلدی بالی ووڈ میں شامل ہونا بہت بڑی بات ہے، بالی ووڈ میں اپنے پروجیکٹ کہ وہ اس کی تفصیلات جلد ہی اپنے پرستاروں کو سوشل میڈیا کے ذریعے بتاؤں گی۔ رنبیر کپور کی ایک وڈیو کے حوالے سے ماورا کا کہنا تھا کہ میرے پاس خوش ہونے کے لیے اس وڈیو سے زیادہ بڑی وجوہات ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں