منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

عرب خطے کی خراب صورتحال پر ا ہم اسلامی ملک نے مسلح افواج کو ہائی الرٹ کر دیا، مشرق وسطیٰ میں کیا ہونے جا رہا ہے؟

datetime 19  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کویت سٹی(این این آئی) کویت نے خطے کی صورتحال کے پیش نظر مسلح افواج کو ہائی الرٹ کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کویت نے سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملوں کے بعد اپنی فوج کو ہائی الرٹ کیا۔ کویت کے نائب وزیر اعظم و وزیرخارجہ الشیخ صباح الخالد الصباح کا کہنا تھا کہ

مسلح افواج کو ملک کی سیکیورٹی کو غیر مستحکم کرنے والے کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی روک تھام کے لیے تیار رہنا چاہیے۔الشیخ صباح الخالد الصباح نے کہا کہ کویت تیل تنصیبات پر حملوں کے خلاف سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے پر سعودی عرب کا ساتھ دیں گے۔خیال رہے کہ کویت سعودی عرب کا اہم اتحادی ہے جو خطے کے ہر معاملے پر سعودی عرب کی حمایت کرتا ہے۔گزشتہ دنوں سعودی عرب کی دو بڑی ائل فیلڈز پر ڈرون حملے کیے گئے تھے جن میں ارامکو کمپنی کے بڑے ائل پروسیسنگ پلانٹ عبقیق اور مغربی آئل فیلڈ خریص شامل ہیں۔سعودی عرب میں حملوں کے بعد مشرق وسطی میں سخت کشیدگی پائی جاتی ہے اور ساتھ ہی تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے جبکہ امریکا نے براہ راست ان حملوں کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرایا ہے تاہم ایران نے اِن الزامات کی تردید کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…