منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

بھارت نے پاکستان پر جنگ مسلط کی تو نیست و نابود ہو جائے گا،پاکستانی صدر عارف علوی نے نریندر مودی کو بڑا چیلنج دیدیا

datetime 18  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) صدرمملکت عارف علوی نے کہاہے کہ کشمیر کے معاملے کے حوالے سے جذباتی جائزہ لے کو دنیا کے سامنے رکھنے کی ضرورت ہے،مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے سامنے ایک چیلنج ہے،کشمیر کی آواز کو دبانے کیلئے جو حربے اختیار کیے جارہے ہیں وہ کسی صورت کامیاب نہیں ہونگے،کشمیر کے معاملات کو کوئی نہیں روک سکتا، مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے عالمی عدالت سے بھی رجوع کرنا چاہیے، نیو کلیئر بٹن پر بھارت کا ہاتھ عالمی امن کے لئے خطرہ ہے۔

اقوام عالم کو یہ اجاگر کرنے کی ضرورت ہے،بھارت نے پاکستان پر جنگ مسلط کی تو نیست و نابود ہو جائے گا۔ بدھ کو یہاں کشمیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ کشمیر کے معاملے کے حوالے سے جذباتی جائزہ لے کو دنیا کے سامنے رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ 5 اگست کا واقعہ غیر آئینی، غیر قانونی، غیر اخلاقی اور غیر انسانی ہے۔انہوں نے کہاکہ پہلی جنگ عظیم کے بعد لیگ آف نیشن بنائی گئی،اس سے پہلے مائٹ از راء ٹ کی پالیسی تھی۔انہوں نے کہاکہ دوسری جنگ عظیم کے بعد اقوام متحدہ بنائی گئی تھی، یہ وہ جگہ جہاں دنیا کے مسائل حل کیے جاتے ہیں۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ نہرو اقوام متحدہ گیا اور وعدہ کیا کہ مسئلہ کشمیر کا حل استصواب رائے سے ہی حل کیا جا ئے گا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے اس فیصلے کو دل سے قبول کیا کہ کشمیریوں کی رائے کے مطابق مسئلے کا حل نکالا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ لیگ آف نیشن اور اقوام متحدہ مختلف ممالک کے مسائل کے حل میں ناکام رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے سامنے ایک چیلنج ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو مسئلہ نہیں ہے اصل مسئلہ کشمیریوں کی آزادی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نے یہ آگ خود لگائی ہے، کشمیر اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ بھارت میں مودی سرکارنے جو آگ لگائی ہے وہ بہت خطر ناک ہے اور جو ہندوستان میں ہونے جارہا ہے اس سے عالمی امن بھی متاثر ہوگا۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ بھارت اپنے آپ سے جنگ کر رہا ہے، اپنی تاریخ سے جنگ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کے مسلمانوں کو غریب سے غریب تر بنانے کی حکمت عملی اختیار کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بمبئی کی مسجدوں میں اعلان کیا جارہا ہے کہ مسلمان اپنی دستاویزات اپنی جیبوں میں رکھیں۔

انہوں نے کہاکہ بھارت اپنے ہمسائیہ ممالک سے کبھی بھی خوش نہیں رہا۔ انہوں نے کہاکہ سپر پاور بننے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے اختیار کیے جارہے ہیں۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں جو ظلم و ذیادتی کی جارہی ہے اس پر دل خون کے آنسو روتا ہے۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ جنہوں نے مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو دھوکا دیا بھارت نے انہیں دھوکادیا۔ انہوں نے کہاکہ بھارت میں مسلمان کشمیر کے حوالے سے بات تک نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہاکہ

کشمیر کی آواز کو دبانے کیلئے جو حربے اختیار کیے جارہے ہیں وہ کسی صورت کامیاب نہیں ہونگے۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ کشمیر کے معاملات کو کوئی نہیں روک سکتا۔ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے عالمی عدالت سے بھی رجوع کرنا چاہیے۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ پیلٹ گن سے بچوں کو نابینا کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی وزیراعظم کو چیلنج کرتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں اتنی بڑی تعداد جلسہ کر کے دکھائے و جتنا وزیراعظم پاکستان عمران خان نے مظفرآباد میں کیا تھا۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ 70 سال سے خواتین، بچے، بوڑھے، نوجوان آزادی کیلئے قربانیاں پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پر امن ملک ہے۔ پاکستانی بہادر قوم ہے۔ انہوں نے کہاکہ پلوامہ واقعے کے بعد جب پاکستان پر حملہ کیا گیا تو پاکستان نے جرت اور بہادری سے انڈیا کو آئینہ دکھا دیا۔ انہوں نے کہاکہ بھارت ایک غیر ذمہ دارایٹمی ملک ہے۔ انہوں نے کہاکہ پلوامہ واقعہ کے بعد بھارت نے بوکھلاہٹ میں اپنے میزائل سے اپنا ہیلی کاپٹر تباہ کر دیا۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ

نیو کلیئر بٹن پر بھارت کا ہاتھ عالمی امن کے لئے خطرہ ہے۔ اقوام عالم کو یہ اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نے پاکستان پر جنگ مسلط کی تو نیست و نابود ہو جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان نے تمام مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا تو بھارت میں منفی تاثر پیدا کیا گیا۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ مودی کی پالیسیاں خود بھارت کیلئے تباہ کن ثابت ہونگی۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ کشمیر آزادی کی طرف جارہا ہے دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں سے ان کی آزاد ی چھین نہیں سکتا۔ انہوں نے کہاکہ وہ وقت دور نہیں جب پورا کشمیر آزاد کشمیر کہلائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…