آپ ڈالروں کے پیچھے پڑے ہیں کیا ڈالر چبا کر کھائیں گے؟ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے پاکستان کے کس فیصلے سے اختلاف کا اعلان کردیا

18  ستمبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کشمیر کے حوالے سے کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کے دور ا ن آبدیدہ ہوگئے ۔ بدھ کو چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی کی میزبانی میں ہونے والی کانفرنس میں وزیراعظم آزادکشمیر کانفرنس سے خطاب کے دوران آبدیدہ ہوگئے ۔

انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہم نہ رہے تو پھر آپ کا وجود بھی سوالیہ نشان ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ آپ ڈالروں کے پیچھے پڑے ہیں کیا ڈالر چبا کر کھائیں گے۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ وزیرخارجہ کے بھارت کی سپریم کورٹ کے فیصلے کی تائید سے اختلاف ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کشمیریوں کی آزادی کا ضامن ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنی افواج پر پورا یقین ہے ۔انہوں نے کہاکہ یہاں صرف فوج نہیں لوگ بھی لڑیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ایٹم بم کا ذکر کرکے اپنی کمزوری کا اظہار نہ کیا کریں۔انہوں نے کہاکہ ذلت کی زندگی گزارنا سب سے بڑی سزا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وقت تیزی سے جارہا ہے ، آتش چنار بجھ گئی تو مقبوضہ کشمیر کے بچے بوڑھے آپ کو معاف نہیں کریگا۔انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس اب گنوانے کو کچھ نہیں ، آخری کشمیر بھی لڑے گا ۔انہوں نے کہاکہ اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی حمایت کا وقت گزر چکا ، اس سے آپ مجھے مطمئن نہیں کرسکتے ۔انہوں نے کہاکہ اب عملی اقدامات اٹھانے کا وقت ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم کبھی میر جعفر اور میر صادق کے طور پر اپنا نام نہیں لکھوائیں گے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…