ہفتہ‬‮ ، 11 اپریل‬‮ 2026 

معاشی صورتحال تشویشناک،تبدیلی نے عوام اور تاجروں کا جینا محال کر دیا،منی بجٹ کی پیش گوئی کردی گئی، تشویشناک انکشافات

datetime 14  ستمبر‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے ملک میں مہنگائی اور مجموعی معاشی صورتحال دن بدن تشویشناک ہو تی جا رہی ہے جس سے عوام اور کاروباری برادری میں اضطراب بڑھ رہا ہے۔کاروبار کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے تاجر دیوالیہ ہو رہے ہیں مگر ارباب اختیار ٹس سے مس نہیں ہو رہے۔ ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے یہاں جاری ہونے والے

ایک بیان میں کہا کہ تبدیلی نے عوام کا تاجروں کا جینا محال کر دیا ہے۔ نجی سرمایہ کاری گر گئی ہے جسکی وجہ سے سال رواں کا نجی سرمایہ کاری کا ہدف کم کر کے 10.1 فیصد کم کر دیا گیا ہے۔بڑی صنعتوں میں سرمایہ کاری بھی کمی آئی ہے جبکہ اسکی پیداوار 54 فیصد کم ہو گئی ہے۔غیر ملکی سرمایہ کاری میں 36 فیصد کمی آئی ہے جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے اپنا سرمایہ واپس لے جانے میں غیر معمولی سرگرمی دکھائی ہے۔ ڈاکٹر مغل نے کہا کہ پالیسیوں میں عدم تسلسل، جلد بازی اور گھبراہٹ کے فیصلوں اور کشمیر کی صورتحال کا بھی سرمایہ کاری پر اثر پڑا ہے تاہم سرحدوں پر کشیدگی سے بھارتی معیشت زیادہ متاثر ہوئی ہے۔انھوں نے کہا کہ مہنگائی نے سب سے زیادہ غریب عوام اور مڈل کلاس کو متاثر کیا ہے جس کی ایک وجہ مرکزی اور صوبائی سطح پر قیمتوں کی نگرانی کا کمزور نظام ہے۔انھوں نے کہا کہ گوشوارے جمع کروانے والوں کی تعداد میں سات لاکھ اسی ہزار افراد کا اضافہ ہوا ہے مگر اس سے متوقع آمدنی حاصل نہیں کی جا سکی ہے جو صرف ڈھائی ارب روپے رہی ہے۔جولائی اور اگست کے مہینوں میں ٹیکس شارٹ فال چونسٹھ ارب روپے رہا ہے جسے منی بجٹ کے بغیر پورا کرنا ناممکن ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…