دبئی۔۔۔۔۔ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دبئی کے انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن میک کولم نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ برینڈن میک کولم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ بیٹنگ وکٹ ہے اور کوشش ہو گی کہ پاکستان کے خلاف بڑا اسکور کیا جائے۔
مصباح الحق کا کہنا تھا کہ دبئی کی وکٹ پر نمی ہے جس کی وجہ سے فاسٹ بالر ز کو مدد ملے گی اور ہو سکتا ہو کہ ٹاس ہارنا ہی ہمارے لئے فائدہ مند ثابت ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، دونوں اوپنرز کے زخمی ہونے کے باعث توفیق عمر اور شان مسعود کو موقع دیا گیا ہے جب کہ عمران خان کی جگہ احسان عادل کو موقع فراہم کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ابو ظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں شکست سے دوچار کیا تھا۔
نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں