اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے ہاشو گروپ کے سربراہ صدر الدین ہاشوانی کو ایک ارب روپے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ صدر الدین ہاشوانی نے حالیہ دنوں میں شائع ہونے والے اپنی کتاب ’’سچ ہمیشہ غالب رہتا ہے‘‘ (Truth Always Prevails) میں سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری پر متعدد الزامات عائد کیے جبکہ ان الزامات کو وہ ٹی انٹرویوز میں بھی چند دن سے بار بار دھرا رہے ہیں۔
صدر الدین ہاشوانی کو سپریم کورٹ کے وکیل اور سابق اسپیکر سینیٹ فاروق نایئک کے ذریعے بھجوایا گیا ہے جس میں کتاب شائع کرنے والے ہندوستان کے پبلیشر پینگوئن بکس (ہریانہ) کو بھی شامل کیا گیا ہے جبکہ پاکستان میں اس کتاب کی ڈسٹریبوشن لبرٹی بکس کی جانب سے کی جا رہی ہے۔
اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر کہتے ہیں کہ صدر الدین ہاشوانی کی کتاب جھوٹے الزامات کا مجموعہ ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ قانونی نوٹس صرف مصنف کو ہی نہیں بھارتی پبلشر کو بھی بھجوایا ہے۔
نوٹس کے متن کے مطابق صدر الدین پاشوانی نے اپنی کتاب میں ہتھک آمیز زبان استعمال کی ۔
فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ صدر الدین ہاشوانی کی کتاب میں جھوٹے الزامات لگائے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ صدر الدین ہاشوانی پاکستان کے بڑے کاروباری افراد میں شمار کیے جاتے ہیں جبکہ وہ میریٹ ہوٹل کے بھی مالک ہیں جس کو 2008 میں ایک دھماکے کا نشانہ بنایا گیا تھا جس میں ایک ٹرک میں 600 کلو گرام بارود اس سے ٹکرایا گیا تھا جس سے 60 افراد ہلاک ہو ئے تھے۔