اتوار‬‮ ، 04 اکتوبر‬‮ 2026 

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو تبدیل کرنے کی خبروں کا ڈراپ سین، وزیراعظم عمران خان نے بالاخر بڑا فیصلہ سنادیا

datetime 9  ستمبر‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی)وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو تبدیل کرنے کی خبروں کا ڈراپ سین، وزیراعظم عمران خان نے بالاخر بڑا فیصلہ سنادیا، وزیراعظم عمران خان نے واضح کر دیا ہے کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار ان کی ٹیم کا حصہ ہیں، ان کی کارکردگی سے فی الحال مطمئن ہوں،

انھیں تبدیل نہیں کر رہا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلی پنجاب کی تبدیلی کی سب افواہیں دم توڑ گئی ہیں کیونکہ وزیراعظم عمران خان نے بڑا اعلان کرتے ہوئے سب پر واضح کردیا ہے کہ میں عثمان بزدار کے ساتھ ہوں۔وزیراعظم عمران خان کی گزشتہ روز سوا دو گھنٹے تک ترجمانوں کی ساتھ میٹنگ جاری رہی۔ اس اجلاس میں انہوں نے سب پر واضح کیا کہ ابھی تو میں عثمان بزدار کے ساتھ ہی کھڑا ہوں، جہاں کام نہیں ہوا وہاں جلد صورتحال بہتر ہو جائے گی، جہاں ریفارمز ہو رہے ہیں، اس کے اثرات جلد عوام کے سامنے آئیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار میری ٹیم کا حصہ ہیں، میں ان کی کارکردگی سے فی الحال مطمئن ہوں، اس لیے انھیں تبدیل نہیں کر رہا۔وزیراعظم عمران خان نے تمام ترجمانوں کو ہدایت کی کہ حکومتی اقدامات کو میڈیا میں مثبت انداز میں پیش کریں۔واضح رہے کہ عمران خان چند روز قبل لاہور میں عثمان بزدار کی کارکردگی کی تعریف بھی کر چکے ہیں اور بعض جگہوں پر ناراضگی کا اظہار کیا کہ معاملات کو مزید بہتر بنایا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…