جمعرات‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2025 

صرف گزشتہ ایک سال میں  آٹے کا 10 کلو کا تھیلا 39 روپے مہنگا،چینی،گوشت،مرغی کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟ادارہ شماریات نے بڑا اعتراف کرلیا

datetime 8  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(آن لائن)وفاقی ادارہ شماریات نے گزشتہ ایک سال کے دوران اشیائے خورد و نوش کی مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کر دیے ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک سال میں 10 کلوگندم 29 روپے مہنگی ہوئی، جبکہ آٹے کا 10 کلو کا تھیلا 39 روپے مہنگا ہوا۔ادارہ شماریات کی جاری کی گئی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ایک سال میں چینی 20 روپے فی کلو جبکہ باسمتی چاول 6 روپے فی کلو مہنگے ہوئے۔دستاویز کیمطابق اگست 2018 تا اگست 2019 گائے کا گوشت 45 روپے فی کلو،بکرے کا گوشت 84 روپے فی کلو جبکہ  زندہ

برائلرمرغی ایک سال میں 61 روپے فی کلو مہنگی ہوئی۔ادارہ شماریات کی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ایک سال میں ڈھائی کلو کوکنگ آئل کا ڈبہ 82 روپے، مسور کی دال 12روپے، مونگ کی دال 57 روپے،ماش کی دال 34 روپے اورچنے کی دال 13 روپے فی کلو مہنگی ہوئی۔ادارہ شماریات کا مزید کہنا ہے کہ ایک سال میں تازہ دودھ، دہی سات سات روپے فی کلو مہنگے ہوئے، آلو 7 روپے، پیاز 23 روپے فی کلو مہنگی ہوئی۔ادارہ شماریات کی دستاویز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایک سال میں 200 گرام چائے کی پتی کی قیمت میں 16 روپے اضافہ ہوا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…