جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

عورتوں کو اپنی جاگیر نہیں سمجھنا چاہئے‘ عمران ہاشمی

datetime 9  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوزڈیسک)ایک وقت ایسا تھا کہ جب عمران ہاشمی کی فلموں پر کہانی اور ایکٹنگ سے زیادہ ان کے کسنگ مناظر کے لیے بات ہوتی تھی۔اس طرح کے امیج کے باوجود عمران ہاشمی کی ذاتی زندگی کے بارے میں کوئی کوئی گپ شپ سننے کو نہیں ملی۔عمران ہاشمی اس کا پورا کریڈٹ اپنی بیوی پروین ساہنی کو دیتے ہیں عمران نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے کامیاب رشتے کے پیچھے میری بیوی ہے۔ عمران ہاشمی کا کہنا ہے کہ آن سکرین میری شبہہ کیسی بھی ہو، میری بیوی کو مجھ پر مکمل اعتماد ہے۔عمران کا خیال ہے کہ میاں بیوی کے رشتے کی کامیابی کے لیے مرد اور عورت کو برابر کا درجہ دیا جانا ضروری ہے۔عمران کہتے ہیں، ’بیوی کو برابری کا درجہ دینا بہت ضروری ہے اور میاں بیوی میں ایک اٹوٹ اعتماد ہونا چاہئے۔فلم ہماری ادھوری کہانی میں انکے ساتھ ودیا بالن ہیں-بالی ووڈ میں مختلف مذاہب کے درمیان لوگوں میں شادی نئی بات نہیں ہے عمران کی بیوی ہندو ہیں۔عمران کہتے ہیں، ’میں مسلم ہوں، میرا خدا پر یقین ہے لیکن میں نے کبھی اپنی بیوی کو نہیں کہا کہ تم اپنا مذہب تبدیل کر لو۔ اس طرح کی سوچ نہیں ہونی چاہئے۔خواتین کے ساتھ تشدد کے معاملے میں عمران کافی حساس ہیں۔وہ کہتے ہیں، ’مجھے ان مردوں پر بہت غصہ آتا ہے جو عورتوں کو اپنی جاگیر سمجھتے ہیں۔وہ کہتے ہیںکہ میرے والد اور ماں دونوں نے مجھے بچپن سے ہی یہ تعلیم دی کہ عورتوں پر ہاتھ نہیں اٹھانا چاہئے یہی بات اب میں اپنے بیٹے کو سمجھتا ہوں-

مزید پڑھئے:یوگاسے جنون کی حدتک محبت ہے،ملیکہ شراوت

عمران ہاشمی 12 سال طویل فلمی کیریئر میں کئی رومانٹک، ڈراونی، سسپنس اور ایکشن فلموں میں کام کر چکے ہیں۔ انھوں نے کئی ہٹ فلمیں دی ہیں لیکن ان کی پچھلی چار فلمیں ’گھن چکر‘، ’انگلی‘، ’راجا نٹورلال‘ اور ’مسٹر ایکس‘ فلاپ رہیں۔ایسے میں 12 جون کو ریلیز ہونے والی ان کی نئی فلم ’ہماری ادھوری کہانی‘ سے انہیں کافی امید ہے۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…