ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

نائن الیون حملے سے دو دن قبل پیوٹن نے بش کو کیا اطلاع دی تھی ؟ سابق سی آئی اے عہدیدار کے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 7  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی جاسوس ادارے سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے ایک سابق عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ گیارہ ستمبر کے دہشت گرد حملوں سے صرف دو دن قبل ہی روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کو فون کرکے ممکنہ حملے کی اطلاع دی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق سی آئی اے کے سابق اینالسٹ جارج بیبی کی کتاب کی تقریب رونمائی ہوئی۔

کتاب میں انہوں نے انکشاف کیا کہ صدر پیوٹن نے صدر بش کو حملوں سے دو دن قبل فون کیا تھا اور انہیں بتایا تھا کہ روسی انٹیلی جنس نے دہشت گردوں کے ایسے منصوبے کا پتہ لگایا ہے اور بات چیت ٹریس کی ہے جس کے مطابق منصوبے کی منصوبہ بندی طویل عرصہ سے افغانستان میں ہو رہی ہے اور اس منصوبے پر بس عمل ہونے ہی والا ہے۔سی آئی اے کے سابق عہدیدار کی جانب سے اپنی کتاب میں کیا جانے والا یہ انکشاف ظاہر کرتا ہے کہ گیارہ ستمبر 2001ء سے کے حملوں سے قبل واشنگٹن کو مسلسل خبردار کیا جاتا رہا تھا۔ اگرچہ ماسکو کی طرف سے انٹیلی جنس اور انتباہ دیے جانے کی اطلاعات پہلے بھی سامنے آتی رہی تھیں اور سینئر روسی انٹیلی جنس افسران نے اِن حملوں کے فوراً بعد تبصرہ بھی کیا تھا لیکن جارج بیبی کی کتاب سے معلوم ہوتا ہے کہ دونوں ملکوں کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے درمیان اس معاملے پر محدود تبادلہ نہیں ہوا تھا، اور بْش کو روسی صدر پیوٹن نے بذاتِ خود خبردار کیا تھا۔ اس کے علاوہ، امریکا کو برطانوی جاسوسوں نے بھی مسلسل خبردار کیا تھا کہ امریکا پر کوئی بڑا حملہ ہونے والا ہے اور اس کا ذکر خود ایف بی آئی اور سی آئی اے والے بھی کر چکے ہیں۔ تاہم، یہ بات اب بھی ایک راز ہے کہ وائٹ ہائوس نے ان وارننگز پر دھیان دیا تھا اور اپنے شہریوں کو بچانے کیلئے اقدامات کیے تھے یا نہیں۔ وائٹ ہائوس کا دماغ سمجھے جانے والے کچھ عہدیداروں کے سوچنے کے انداز کے حوالے سے کچھ اشارے اْس وقت کی قومی سلامتی کی مشیر اور بعد میں وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس کی کتاب اور یادداشتوں میں نظر آتے ہیں۔ اپنی کتاب ’’ہائر آنر‘‘ میں کونڈولیزا رائس نے اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے پیوٹن سے ملنے والی ابتدائی وارننگ کو نظر انداز کیا کہ عرب فنڈنگ سے انتہا پسند کوئی ایسا کام کرنے والے ہیں جو بڑی تباہی کا سبب بن سکتا ہے۔ کونڈولیزا رائس نے لکھا تھا کہ ہم نے یہ وارننگ اسلئے نظر انداز کی کیونکہ ہم یہ سمجھے کہ روس اسلئے یہ باتیں کر رہا ہے کیونکہ پاکستان نے سوویت یونین کیخلاف افغان مجاہدین کی حمایت کی تھی۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…