جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر،قابض بھارتی حکام نے نماز جنازہ میں بھی لوگوں کی شرکت پر پابندی عائد کر دی،عالمی میڈیا کی رپورٹس میں  افسوسناک انکشافات

datetime 6  ستمبر‬‮  2019 |

سرینگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی حکام نے نماز جمعہ کے بعد اب نماز جنازہ میں بھی لوگوں کی شرکت پر پابندی عائد کر دی ہے جس کی وجہ سے وادی اس وقت غم و الم کی تصویر بنی ہوئی ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارت نے کشمیریوں کے سیاسی ومعاشرتی کیساتھ ساتھ اب مذہبی حقوق بھی پوری طرح سے سلب کر لیے ہیں۔

قابض انتظامیہ نے گزشتہ تین ہفتوں کے دوران سرینگر کی تاریخی جامع مسجد سمیت مقبوضہ وادی کے دیگر علاقوں کی مساجد میں لوگوں کو جمعہ کی نماز ادا نہیں کرنے دی جبکہ اب لوگوں کو جنازہ کی نمازوں میں بھی شرکت سے روک دیا گیا ہے۔لوگوں کو مذہبی فرائض سے اس لیے روکا جا رہا ہے کہ کہیں نماز جمعہ اور جنازہ کے اجتماعات بھارت مخالف مظاہروں کی شکل نہ اختیار کر لیں۔ادھر عالمی میڈیا کی رپوٹوں میں کہا گیا ہے کہ پانچ فروری کو جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخ کیے جانے کے بعد سے اب تک کرفیو اور دیگر پابندیوں کے باوجود اس مذموم بھارتی اقدام کیخلاف مقبوضہ علاقے میں پانچ سو سے زائد مظاہرے کے گئے۔ الجزیرہ ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک سینئر بھارتی افسر نے اعتراف کیا ہے کہ کشمیری عوام میں غم و غصہ بڑھ رہا ہے اور حالات کو معمول پر لانے کی کوششیں ناکام ہوتی جا رہی ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی حکام نے نماز جمعہ کے بعد اب نماز جنازہ میں بھی لوگوں کی شرکت پر پابندی عائد کر دی ہے جس کی وجہ سے وادی اس وقت غم و الم کی تصویر بنی ہوئی ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارت نے کشمیریوں کے سیاسی ومعاشرتی کیساتھ ساتھ اب مذہبی حقوق بھی پوری طرح سے سلب کر لیے ہیں۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…