جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں سرکاری ملازمین کی بھرتیوں کا منصوبہ بنا لیا،حیرت انگیز دعوے

datetime 6  ستمبر‬‮  2019 |

نئی دہلی /سرینگر (این این آئی)کشمیریوں کو سات دہائیوں سے حاصل آئینی حق کو ایک صدارتی حکم کے ذریعے ختم کرنے کے بعد بھارت نے کہا ہے کہ اس کا مقبوضہ وادی میں ہزاروں کی تعداد میں سرکاری ملازمین کی بھرتیاں کرنے کا منصوبہ ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نئی دہلی کی جانب سے تقرر کردہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے گورنر ستیا پال ملک نے ان بھرتیوں کو متنازع علاقے میں سب سے بڑی بھرتی مہم قرار دیا اور کہا کہ حکام آئندہ کچھ ماہ میں مختلف حکومتی محکموں میں 50 ہزار ملازمتوں کو بھرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔سرنگر میں ایک نیوز کانفرنس میں انہوں نے اعلان کیا کہ حکومت سیب کے کسانوں کی مدد کے لیے 70 کروڑ ڈالر مختص کرنے کے لیے تیار ہے، ساتھ ہی انہوں نے کہا بھارتی انتظامیہ کو یقین ہے کہ اس اقدام سے خطے کی معیشت بڑھے گی، جس میں باغبانی خاص طور پر سیب کے باغات اہم ہیں۔ستیا پال ملک نے لوگوں کو امن کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ جلد ہی مقبوضہ کشمیر میں حالات معمول پر آجائیں گے، اس کے علاوہ مقبوضہ وادی کے 10 اضلاع میں موبائل فون سروسز بھال ہوجائے گی جبکہ شمالی کپواڑہ اور ہنڈواڑہ پولیس اضلاع میں بھی موبائل فون سروسز واپس آجائے گی۔بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ ستیا پال ملک نے نیوز کانفرنس کے دوران اس بات کو تسلیم کیا کہ بھارت کی پیراملٹری فوسز مقبوضہ وادی میں مظاہروں کے درمیان پیلٹ گنز کا استعمال کیا۔ کشمیریوں کو سات دہائیوں سے حاصل آئینی حق کو ایک صدارتی حکم کے ذریعے ختم کرنے کے بعد بھارت نے کہا ہے کہ اس کا مقبوضہ وادی میں ہزاروں کی تعداد میں سرکاری ملازمین کی بھرتیاں کرنے کا منصوبہ ہے۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…