بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

سعودی عرب : والدین کونفقے کی مد میں 122 ملین ریال کی رقم ادا کرنے کا حکم

datetime 5  ستمبر‬‮  2019 |

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی انتظامی عدالتوں کی طرف سے مجموعی طورپر 10 ہزار 937 والدین اور سرپرست حضرات کو نفقے کی مد میں 12 کروڑ 20 لاکھ ریال کی رقم فوری طورپرادا کرنے کا حکم دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ اعدادو شمارسال 1440ھ کے دوران کے ہیں جن میں والدین کو نفقے کیسز میں مذکورہ رقوم کی ادائیگی کا حکم دیا ہے۔سعودی عرب کی عدالتوں کی طرف سے جرمانوں اور نان نفقے کی ادائی میں غفلت برتنے والے والدین کو خبراد کیا گیا کہ وہ واجب الاداء رقوم فوری طورپر ادا کریں۔سعودی وزارت

انصاف کے مطابق مکہ معظمہ سے نان نفقے کی مطالبے کی 4 کروڑ ریال مالیت کی 3893 درخواستیں دی گئیں۔ الریاض سے 2664 درخواستیں دائر کی گئیں جن میں 3 کروڑ 96 لاکھ ریال نفقے کا مطالبے کیا گیا۔نجران کے علاقے سے 30 درخواستیں دی گئیں جن میں مجموعی طورپر ایک لاکھ 46 ہزار ریال کی رقم کاتقاضا کیاگیا۔خیال رہے کہ سعودی عرب کیوزیر انصاف وقانون ولید الصمعانی نے عدالتوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ بچوں کے تحفظ کے نظام کے تحت والدین سے ان پر واجب الاداء نفقے کی رقم جلد از جلد وصول کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…