بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

یمن میں 20 لاکھ بچے سکول سے محروم،37 لاکھ کو معاونت کی ضرورت

datetime 4  ستمبر‬‮  2019 |

اوسلو (این این آئی)ناروے میں پناہ گزینوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک گروپ نے کہاہے کہ یمن میں جاری لڑائی کے نتیجے میں دو ملین بچے اسکول جانے سے محروم ہیں جب کہ 37 لاکھ بچوں کی فوری مدد کی ضرورت ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ناروے پناہ گزین کونسل کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ یمن میں جاری خاجہ جنگی کے نتیجے میں لاکھوں کی تعداد میں بچے سکول نہیں جا سکتے۔اس وقت تقریباً 20 لاکھ کیقریب بچے سکول جانے سے محروم ہیں یا انہیں سکول کی سہولت حاصل نہیں جب کہ 37 لاکھ بچوں کو سکولوں میں

تعلیم جاری رکھنے کے لیے کتب اور دیگر ضروریات کی مدد میں مدد کی ضرورت ہے۔رپورٹ کے مطابق جنگ کے دوران یمن میں 2000 سکول متاثر ہوئے یا انہیں بے گھر ہونے والے افراد کو رہائش کے لیے کھولا گیا۔نارورے پناہ گزین کونسل کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2016ء کے بعد یمن کے ہزاروں اساتذہ کو تنخواہیں نہیں مل سکیں جس کے نتیجے میں 10 ہزار سکولوں کے 4 ملین بچوں کی تعمیر پرمنفی اثرات مرتب ہوئے۔یمن کی آئینی حکومت کی طرف سے ایران نواز حوثی ملیشیا پر الزام عاید کیا گیا کہ اس نے 2014ء کے بعد 30 ہزار یمنی بچوں کو جنگ کا ایندھن بنایا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…