پیر‬‮ ، 30 مارچ‬‮ 2026 

”ذلت کا آپ تصور بھی نہیں کرسکتے“ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر میئر سری نگر نے بغاوت کا اعلان کردیا

datetime 3  ستمبر‬‮  2019 |

سری نگر(این این آئی) بھارت میں انتہا پسند جنونی ہندوؤں کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے مظلوم کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے بہیمانہ اور انسانیت سوز مظالم پر میئر سری نگر نے اعلان بغاوت کردیا۔ بی جے پی نے اپنے ہی حمایت یافتہ کینسر کے مرض میں مبتلا میئر کو سچ بولنے کی پاداش میں حفاظتی تحویل میں لے کر نئی دہلی منتقل کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی اس وقت سخت ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑا جب اس کے اپنے حمایت یافتہ میئر سری نگر جنید مٹو نے مظلوم کشمیریوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے غیر انسانی سلوک پر آواز حق بلند کردی۔انہوں نے اپنی آٹھ دن کی نظر بندی کے بعد پہلے ہی انٹرویو میں نئی دہلی کی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بنایا اور کہا کہ جو فورسز آپ کو سیکورٹی فراہم کررہی ہوں اور پھر وہی اچانک آپ کو گھر سے باہر نکلنے سے روک دیں تو بہت ذلت محسوس ہوتی ہے۔جنید مٹو نے اپنی حراست کو غیر قانونی اور تضحیک آمیز قرار دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ نفسیاتی طور پرحراست میں گزارے گئے آٹھ دن بہت ذلت آمیز، تکلیف دہ اور مشکل تھے۔خون کے سرطان میں مبتلا جنید مٹو نے نظر بندی کے اختتام پر دئیے گئے اپنے پہلے انٹرویو میں کہا کہ ملنے والی ذلت کا آپ اس وقت تک تصور بھی نہیں کرسکتے ہیں جب تک کہ خود اس صورتحال سے نہ گزریں۔بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی کے حمایت یافتہ میئر سری نگر نے کہا کہ دم گھٹنے جیسا ماحول اور سیکورٹی فورسز ک تضحیک آمیز رویہ آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہیں۔جنید مٹو نے تسلیم کیا کہ وہ گزرے آٹھ دنوں میں والدین کی صحت کے حوالے سے کافی فکر مند تھے کیونکہ فون بھی کام نہیں کررہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ عید کے دن انہیں صرف چار منٹ کیلئے والد سے ملنے دیا گیا تھا۔سری نگر کے میئر جنید مٹو کو مودی حکومت نے حفاظتی تحویل میں لے کر نئی دہلی منتقل کردیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کے لیے واحد آپشن


بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…