جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

دھر نا ناکام بنانے کے لئے آئی بی کو 270 کروڑ روپے دیئے گئے ،عمران کا الزام

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2014 |

جہلم۔۔۔۔تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے الزام لگایا ہے کہ نواز شریف نے دھرنے کو ناکام بنانے کے لئے آئی بی کو 270 کروڑ روپے دیئے اور ہر ماہ اشتہارات کی مد میں 3 ارب روپے دیئے جارہے ہیں۔ جہلم میں تحریک انصاف کے جلسہ عام سے خطاب کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں ایک کرکٹ میچ ہوا جس میں افغان صدر اور نواز شریف موجود تھے لیکن ’’گو نواز گو‘‘ کے خوف سے عوام کو ہی نہیں بلایا گیا۔ وقت آگیا ہے کہ ہم اس فرسودہ پٹواری نظام سے چھٹکارہ پائیں، ہم ایک نیا پاکستان بنائیں جس کی بنیاد عدل اور برابری پر ہو،30 نومبر کو اسلام آباد میں فیصلہ کن جنگ ہوگی جہاں ایک جانب پاکستان کے عوام ہوں گے اور دوسری جانب ظلم کے نظام سے فائدہ اٹھانے والے ہوں گے، یہ وہ لوگ ہیں جو پچھلے 25 برسوں سے اقتدار کی باریاں لے رہے ہیں اور اپنے بچوں کو باریاں لینے کے لئے تیار کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام بھی تیار ہوجائیں، ہم سندھ کے پسے ہوئے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے کیونکہ سندھ میں جو ظلم ہورہا ہے ایسا شائد ہی ملک کے کسی حصے میں ہوتا ہو، سندھ میں آکر ہم لوگوں کے خوف کی زنجیریں توڑیں گے۔
چیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ وہ فخر سے کہتے ہیں کہ پاکستان کی بہترین پولیس خیبر پختونخوا میں ہے، اس بات کی گواہی مسلم لیگ (ن) کے سیاسی رہنما بھی دیتے ہیں، ایک منشیات فروش جسے جیل میں ہونا چاہئے اسے نوازشریف نے 50 ارب روپے کے میٹرو بس منصوبے کا سربراہ بنادیا ہے، پاکستان کو ٹھیک کرنا مشکل ہے لیکن ناممکن نہیں، اگر نیا پاکستان بنانا ہے تو ہمیں اہم عہدوں پر صرف 200 قابل اور ایماندار انسان لگانا ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بہترین قوم بننے کے لئے ہمیں سچ بولنا پڑے گا، جس نے کرپشن کی اور لوگوں کو قتل کیا وہ عمران خان کو جیل نہیں بھجوا سکتا۔ وہ نواز شریف اور آصف زرداری کی شراکت داری ختم کرکے رہیں گے، ان کے دھرنے کو 94 دن ہوگئے ہیں اور انصاف نہ ملا تو اگلے 90 بھی دھرنا دیں گے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ 30 نومبر کا سن کر نواز شریف گھبرا گئے ہیں، انہوں نے دھرنے کو ناکام بنانے کے لئے آئی بی کا بجٹ 20 کروڑ سے بڑھا 270 کروڑ کیا، جس سے لوگوں کے ضمیر خریدنے کی کوشش کی گئی، حکومت نے صرف اشتہارات کی مد میں 10 ارب روپے خرچ کئے، اب ہر ماہ 3 ارب روپے کے اشتہارات دیئے جارہے ہیں۔ یہ تمام رقم عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے کیا جارہا ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…