جمعرات‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2025 

جہلم میں تحریک انصاف کی ریلی پر فائرنگ، 8 افراد زخمی

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم۔۔۔۔پاکستا ن تحریک انصاف کے جلسہ عام میں شرکت کے لئے جانے والے قافلے پر فائرنگ کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ جہلم میں تحریک انصاف کے جلسہ عام میں شرکت کے لئے نواحی قصبے گرمالہ سے قافلہ جلوس کی شکل میں جارہا تھا کہ راستے میں مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم کی رہائش گاہ کے قریب فائرنگ ہوگئی، جس کے نتیجے میں قافلے میں شریک 8 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال لے جایا گیا جہاں 2 کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔تحریک انصاف کے مقامی رہنماافضل بنڈی نے الزام لگایا کہ فائرنگ کے واقعے میں چوہدری ندیم خادم ملوث ہیں۔ ان ہی کے ایما پر تحریک انصاف کے قافلے پر فائرنگ کی گئی۔ دوسری جانب چوہدری ندیم خادم کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کارکن جہانگیر نامی شخص نے پہلے ان کے گھر پر فائرنگ کی جس کے بعد گارڈز نے اپنے دفاع میں فائرنگ کی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی کو واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے جبکہ چوہدری ندیم خادم نے فائرنگ کے واقعے میں ملوث ناصر، کبیر اور طلعت نامی 3 افراد کو پولیس کے حوالے کردیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…