جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر کے حالات بد سے برترین سری نگر میں مسجد سے نماز پڑھ کر نکلنے کے بعد بھارتی فوجی نے میرے ساتھ کیا حرکت کی؟ دکاندار صدیق کا دل دہلادینے والا انکشاف

datetime 29  اگست‬‮  2019 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی پیلٹ گن کا نشانہ بننے والے ایک 72 سالہ دکاندار محمد صدیق نے برطانوی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ رواں اگست کی ایک دوپہر کو سری نگر کی پرانی مسجد سے نماز پڑھ کر نکلا تو ایک بھارتی فوجی نے تین مرتبہ مجھ پر پیلٹ گن چلائی جس کے نتیجے میں میں زخمی ہو گیا۔ بھارتی فوجی نے بغیر کسی لڑائی کے مجھ پر پیلٹ گن کے شیل فائر کیے۔

اس وقت وہاں آٹھ یا نو افراد جن میں بچے بھی شامل تھے، موجود تھے۔ محمد صدیق نے بتایا کہ ان بچوں کی ماؤں نے کہا کہ نہ کوئی جھگڑا ہے، نہ کچھ ہے پھر بھی بھارتی فوجی نے پیلٹ گن لگائی ہوئی ہے۔ محمد صدیق نے بتایا کہ جب میں زخمی ہوا تو کچھ لڑکے مجھے اپنی گاڑی میں ڈال کر ہسپتال لے گئے۔وہاں پہنچنے تک مجھے پانچ سے دس مرتبہ روکا گیا۔ واضح رہے کہ مقبوضہ وادی میں کرفیو کا آج 24واں روز ہے۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…