جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر میں پابندیوں کے باعث بھارت کے کئی حصوں میں بے چینی 2اکتوبر کو ہندوستان بھر میں کیا ہونے جارہا ہے؟مودی کی نیندیں اڑگئیں

datetime 28  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدر آباد ‘بھارت(این این آئی)بھارت کے معروف سماجی کارکن اور کنوینر آل انڈیا سیکولر فورم ڈاکٹر سریش کھیر نار نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کی طرف سے جموںوکشمیر میں عائد کی جانے والی پابندیوں کے باعث ملک کے کئی حصوں میں بے چینی کی کیفیت پائی جاتی ہے اور عوا م میں ناراضگی ہے ۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ڈاکٹر سریش کھیر نار نے بھارتی شہر حیدر آباد سے شائع ہونے والے اردو اخبار ’روزنامہ سیاست ‘‘ کو ایک انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ2اکتوبر کو گاندھی کے 150ویں یو م پیدائش پر ملک بھر سے ’’کشمیر چلو‘‘ مارچ کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ ہر بھارتی کو اس بات کا اندازہ ہو کہ مرکزی حکومت کی طرف سے کشمیر میں کس طرح کی پابندیاں عائد کی گئی ہیں جبکہ ان پابندیوں کا شکار کشمیریوں کو بھی اس بات کا احساس ہو کہ بھارتیوں کے دلوں میں انکے لیے تڑپ ہے اور وہ بھی انکے کرب کو محسوس کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر سریش نار نے کہا کہ آئند ہ ایک ماہ کے دوران بھارت کی مختلف ریاستوں میں رہنے والے سنجیدہ اور کشمیر کے حوالے سے فکر مند افراد سے رابطہ کر کے ’’کشمیر مارچ‘‘ کو کامیاب بنانے کی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس مارچ کا مقصد پابندیوں اور ذرائع مواصلات کی بندش کے ساتھ زندگی گزارنے والے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا اور کشمیرکے زمینی حالات سے آگہی حاصل کرتے ہوئے وہاں انسانی حقوق کی پامالی کو روکنے کی کوشش کرنا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…