منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب کی عالمی رابطہ کاری کے لیے نوجوان لیڈرشپ کی دوسری کھیپ تیار

datetime 28  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے حقیقی چہرے کی عالمی سطح پر رونمائی، سعودی تہذیب وتمدن، کامیابیوں کے اظہار، امن بقائے باہمی، تنوع اور عالمی امن کے لیے سعودی عرب کی خدمات کو اجاگر کرتے ہوئے عالمی رابطہ کاری کے لیے سعودی خواتین لیڈرشپ کا

دوسرا بیچ آئندہ ماہ ستمبر کے اوائل میں جاری کیا جائے گا۔عرب ٹی وی کے مطابق خواتین لیڈرشپ کے دوسرے پاسنگ آئوٹ بیچ میں 60 مردو خواتین شامل ہوں گی۔ ان کا چنائو 1200 امیدواروں میں سے کیا گیا ہے۔ مسلسل 13 ہفتوں تک ان کی تربیت کی گئی اور عالمی سطح پر رابطہ کاری، ذرائع ابلاغ کے موثر استعمال، اپنی صلاحیتوں کے مکمل اظہار اور ڈائیلاگ کے میدان میں ان کی مہارت کو مکمل کرنے کے بعد ان سعودی نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں دنیا بھرمیں بھیجا جائے گا۔سعودی عرب کے پروگرام امن برائے تہذیبی رابطہ کاری کے ایگزیکٹیو ڈارئریکٹر ڈاکٹر فہد سلطان نے کہا کہ سعودی عرب کے نوجوانوں نے جو علم اور تجربہ حاصل کیا ہے اس کی بہ دولت انہیں بیرون ملک مختلف شعبوں میں ممتاز پوزیشنوں پرخدمات انجام دینے کے مواقع فراہم کرے گا۔ہمارے تیار کردہ نوجوان سعودی عرب کی سپر وائزنگ نمائندگی کریں گے۔ عالمی سطح پر سعودی عرب کے نوجوان اپنے وطن کی تہذیب و ثقافت، مثبت اقدار و روایات اور عالمی امن کی مساعی کو فروغ دینے کا ذریعہ ثابت ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…