منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

مودی کو عرب امارات کاایوارڈ دینے پر ملائشیا کی شدید تنقید،کھری کھری سنادیں

datetime 27  اگست‬‮  2019 |

کوالالمپور (این این آئی) ملائیشیا کی مشاورتی کونسل نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کومتحدہ عرب امارات کی طرف سے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دینے کی شدید مذمت کی ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مشاورتی کونسل نے کوالالمپور سے جاری ایک بیان میں نریندر مودی کی طرف سے یو اے ای کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ وصول کرنے پر شدید نفرت کا اظہار کیاہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ متحدہ عرب امارات کیلئے انتہائی شرمناک بات ہے کہ یہ حقیقت جانتے ہوئے بھی کہ بھارت میں اقلیتوں کو بدترین ظلم و تشدد کا نشانہ بنا یا جارہا ہے نریندر

مودی کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نواز ا گیا ہے۔ یو اے ای نے بھارت سے معاشی فائدے کیلئے آنکھیں بند کر لی ہیں جبکہ نریندر مودی کے ہاتھ گجرات اور مقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یو اے ای کے اس فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی طرف سے بڑے پیمانے پر جاری انسانی حقو ق کی پامالیوں اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی پر کوئی تشویش لاحق نہیں اور اسے نریندر مودی کے دور حکومت میں مسلمانوں پر ظلم و تشدد کی کوئی پروا نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…