پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

دنیا میں لاکھوں افراد چرائے گئے پاس ورڈ استعمال کر رہے ہیں،ڈیٹا چوری ہونے کا خدشہ ‘ گوگل نے صارفین کو خبردارکردیا

datetime 24  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)معروف انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے خبردار کیا ہے کہ دنیا میں لاکھوں افراد چرائے گئے پاس ورڈ استعمال کر رہے ہیں۔گوگل نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ بیشمار صارفین تنبیہ کرنے کے باوجود ہیک کئے گئے پاس ورڈ کا استعمال کر رہے ہیں

جس سے ان کا ڈیٹا مسلسل چوری ہونے کا خدشہ ہے۔گوگل کا کہنا ہے کہ پاس ورڈ چوری ہونے کے بارے میں معلومات کروم کے  پاس ورڈ چیک کرنے سے متعلق منصوبے سے حاصل ہوئی ہیں۔کروم پروجیکٹ پاس ورڈ کو صرف اسکین کرتا ہے اور صارفین کو ہیک کیے گئے پاس ورڈ کے بارے میں انتباہ کر تا ہے۔رپورٹ کے مطابق کروم پاس ورڈ چیک اپ کے ذریعے صارفین کو پاس ورڈ ہیک ہونے کے بارے میں خبردار کرنے باوجود انہوں نے اپنا پاس ورڈ تبدیل نہیں کیا ہے جس سے ڈیٹا چوری ہونے کا مسلسل احتمال رہتا ہے۔گو گل کا کہنا ہے کہ لگ بھگ دو کروڑ دس لاکھ لاگ اِن صارفین میں سے تقریباً 31,600 اسناد غیر محفوظ پائے گئے جو کہ تمام گوگل صارفین کا 1.5 فیصد ہے۔گوگل کے مطابق 25 فیصد لوگوں نے انتباہ کو نظر انداز کیا جبکہ 81,368 لوگوں نے اس تنبیہ پر بالکل بھی توجہ نہیں دی۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ایسے صارفین چرائے گئے پاس ورڈ استعمال کرنے کے مرتکب ہو رہے ہیں اور اپنا ڈیٹا چروا رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…