کیف۔۔۔۔ یوکرین کے صدر پیٹرو پوروشنکو نے روس نواز علیحدگی پسندوں کے زیرِ اثر علاقوں سے اسپتالوں اور اسکولوں سمیت تمام سرکاری سہولیات واپس لے لینے کا اعلان کر دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے صدر پیٹرو پوروشنکو نے اپنے ایک بیان میں علیحدگی پسندوں کے علاقوں میں اسپتالوں اور اسکولوں سمیت دی جانے والی تمام سرکاری سہولیات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام سرکاری کمپنیاں اور ادارے علیحدگی پسندوں کے زیر کنٹرول علاقوں دونیتسک اور لوہانسک سے ایک ہفتے کے اندر اپنا کام بند کردیں اور مرکزی بینک ایک ماہ کے اندر اپنی خدمات بند کردے۔ اس کے علاوہ یوکرین کے صدر نے ممبران پارلیمنٹ سے کہا ہے کہ ستمبر میں ہونے والے جنگ بندی کے معاہدے کے تحت ان علاقوں کو جو ’مخصوص حیثیت‘ دی گئی تھی اسے بھی منسوخ کر دیا جائے۔واضح رہے کہ روس نواز علیحدگی پسندوں نے رواں ماہ کے اوائل میں وہاں انتخابات کرائے تھے جسے یوکرین اور یورپی یونین نے ستمبر میں ہونے والے معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے غیر قانونی قرار دیا تھا۔ روس نواز علیحدگی پسند یوکرین حکومت سے رواں برس اپریل سے برسرپیکار ہیں جس کے نتیجے میں ان تک 4 ہزار سے زائد لوگ ہلاک جب کہ ہزاروں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔ یوکرین اور مغربی ممالک روس پر ہتھیاروں اور فوج کے ذریعے علیحدگی پسندوں کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہیں جب کہ روس ان تمام الزامات کی تردید کرتا ہے۔
یوکرین کا علیحدگی پسندوں کے علاقوں سے سرکاری سہولیات واپس لینے کا اعلان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
پولیس کانسٹیبل کے بری ہونےپر لڑکی کی خودکشی کی کوشش کا کیس نیا موڑ اختیار کرگیا، DNA لڑکی کے حقیقی چ...
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان
-
اب پاکستان فرسٹ نہیں سیکیورٹی فرسٹ ہوگا، اہم میٹنگ میں بڑے فیصلے کرلیے گئے
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا















































