عمران خان کے دورہ امریکہ کے بعد جیل حکام کی امریکی جاسوس شکیل آفریدی کیساتھ رویے میں تبدیلی؟نیا پنڈوراباکس کھل گیا، اہلخانہ کے حیرت انگیز انکشافات

21  اگست‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کے حالیہ دورہ امریکا کے بعد شکیل آفریدی کے لئے جیل حکام نے قواعد و ضوابط نرم کر دیئے ۔روزنامہ جنگ کے مطابق ان کے وکیل قمر ندیم آفریدی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ واشنگٹن کے بعد شکیل آفریدی کے بارے میں جیل حکام کے رویوں میں تبدیلی محسوس کی گئی۔ انہوں نے یہ بات ان کے بھائی جمیل آفریدی اور دیگر اہل خانہ کے حوالہ سے بتائی۔ شکیل آفریدی کو پشاور سینٹرل جیل سے ساہیوال

جیل منتقل کیا گیا ہے۔ متعلقین نے اس امر پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ وکیل کے مطابق ان کے مؤکل شکیل آفریدی سے جیل میں برا سلوک ہوتا تھا۔ جبکہ سرکاری رائے لینے کیلئے رابطہ کرنے پر نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ایک سرکاری اہلکار نے بتایا کہ یہ تمام باتیں غلط اور بے بنیاد ہیں ، حکومت قانون اور عدالتی معاملات میں مداخلت نہیں کرتی ، جیل کے اپنے ضابطے ہیں ان پر عمل کیا جاتا ہے ، یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ جیل میں کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہورہی ہے ۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…