اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

یمن کے یتیم بچے بھی حوثیوں کی دہشت گردی میں غیر محفوظ

datetime 17  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعاء (این این آئی)یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں الراوعہ شہر میں قائم ایک یتیم خانے پر چھاپہ مار کر وہاں پر موجود دسیوں یتیم اور بے سہارا بچوں کو نکال دیا۔عرب ٹی وی کے مطابق مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ حوثیوں کے ایک مقامی سپروائزر ابو المجد یاسر المرونی نے حوثی ملیشیا کے ہمراہ یتیم خانے کے عمارت قبضے میں لینے کے ساتھ وہاں پر موجود دسیوں یتیم بچوں کو بے دخل کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس عمارت کو حوثی ملیشیا موسم گرما کے پروگرامات کے لیے استعمال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حوثی کمانڈر المرونی کے ساتھ المراوعہ ڈاریکٹوریٹ کا ایک دوسرا سینئر عہدیدیدار ادھم ثواب بھی موجود تھا۔ اس کا کہنا تھا کہ یتیم خانہ اور اس کے زیر انتظام اسکول کی عمارت کو حوثی ملیشیا کے پروگرامات کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ حوثی ملیشیا کے جبر و تشدد کی وجہ سے یتیم خانے کی انتظامیہ اپنا کام بند کرنے اور یتیم بچوں کو وہاں سے بے دخل کرنے پر مجبور ہو گئی تھی۔ یتیم خانے سے نکلنے کے بعد سیکڑوں بچے بے یارو مدد گار ہیں اور انہیں کوئی ٹھکانہ میسر نہیں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…