منگل‬‮ ، 31 مارچ‬‮ 2026 

نائیجرین شیعہ عالم دین ابراہیم زکزکی بھارت سے بغیر علاج واپسی

datetime 17  اگست‬‮  2019 |

ابوجا (این این آئی)علاج کی غرض سے بھارت آنے والے نائجیریا کی شیعہ تنظیم اسلامک موومنٹ کے رہنما شیخ ابراہیم الزکزکی ملک میں تین روز قیام کر کے واپس وطن پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے بھارتی حکام پرعدم تعاون اور علاج کی آڑ میں بلیک میلنگ کی کوشش کا الزام عائد کیا ہے۔

الشیخ زکزکی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شیعہ رہنما بھارت میں علاج نہ ہونے کے بعد اب ترکی، ملائیشیا یا انڈونیشیا میں سے کسی ملک کا رخ کریں گے۔واضح رہے کہ نائجیریا میں حکام نے سنہ 2015 سے شیخ ابراہیم الزکزکی کو حراست میں لیا ہوا تھا اور گذشتہ ہفتے ہی انھیں علاج کی غرض سے ملک چھوڑنے کی اجازت دی تھی۔یہ اجازت گذشتہ ماہ شمالی نائجیریا کے شہر کاڈونا کی ایک عدالت کی جانب سے شیخ الزکزکی کو علاج کے لیے ملک سے باہر لے جانے کا حکم سامنے آنے کے بعد دی گئی تھی۔تاہم شیخ ابراہیم الزکزکی کی جانب سے کہا گیا کہ بھارت چھوڑنے کی وجہ وہاں مبینہ طور پر غیر تسلی بخش علاج تھا۔ خبروں کے مطابق شیعہ رہنما نے کہا کہ وہ اسپتال جہاں ان کا علاج کیا جا رہا تھا، اْس کی حالت نائجیریا کے اسپتالوں سے بھی زیادہ بری تھی۔نائجیریا کے نجی ذرائع نے بتایا کہ شیخ ابراہیم الزکزکی کی وطن واپسی کی وجہ نائجیرین حکومت کی جانب سے ان کے علاج معالجے میں رکاوٹیں پیدا کرنا بنا۔ اس کے علاوہ بھارتی حکومت نے انہیں بیماری کے حوالے سے غلط معلومات فراہم کیں۔ابوجا میں گذشتہ ہفتے میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں میں اسلامک موومنٹ آف نائجیریا سے منسلک متعدد مظاہرین ہلاک ہو گئے تھے-شیخ ابراہیم الزکزکی کو 2015 میں ملک کی شمالی ریاست کاڈونا میں اپنے حامیوں اور فوج کے درمیان جھڑپ کے بعد اقدام قتل اور امن عامہ میں خلل ڈالنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔ان جھڑپوں میں کالعدم شیعہ اسلامک موومنٹ کے 347 اراکین ہلاک ہوئے تھے جبکہ سیکڑوں مظاہرین کو گرفتار کیا گیا جن میں شیخ الزکزکی اور ان کی اہلیہ بھی شامل تھیں۔زکزکی کے حامی ان کی رہائی کے لیے نائجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں باقاعدگی سے مظاہرے کرتے رہے ہیں جن میں پْرتشدد واقعات بھی پیش آئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…