لاہور(نیوز ڈیسک) اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا کہ پاکستان کا ٹی وی ڈرامہ دنیا بھر میں مقبول ہے اور ہمیں غیر ملکی ڈراموں سے ڈرنے کی ضرورت نہیں۔ پاکستان میں اس وقت پی ٹی وی کے علاوہ پرائیویٹ سیکٹر میں ٹی وی چینلز پر متعدد ڈرامہ چل رہے ہیں جن میں سے بیشتر ڈامے بہت مقبول ہیں۔ سٹیج ڈراموں میں کبھی کام نہیں کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز 90ءکی دہائی میں پی ٹی وی سے کیا۔ میرا پہلا ڈرامہ سارہ اور عمارہ تھا۔ میں اب تک پی ٹی وی اور پرائیویٹ چینلز پر 50 کے قریب ڈرامہ سیریلز اور پچاس کے قریب ٹیلی فلموں اور انفرادی کھیلوں میں کام کر چکی ہوں۔ مجھے زیادہ شہرت پی ٹی وی کے طویل دورانئے کے کھیل ”کلو” سے ملی۔ میرے مقبول ڈراموں میں بوٹا فرام ٹوبہ ٹیک سنگھ بھی شامل ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں