منگل‬‮ ، 31 مارچ‬‮ 2026 

مودی حکومت کے گھناؤنے عزائم، کشمیریوں کے حق میں دعا کرنے پر بھارت کے مسلمان سیاسی رہنما کے خلاف افسوسناک قدم اُٹھالیا

datetime 16  اگست‬‮  2019 |

سری نگر(آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل کرفیو کو تیرہ روز گزر گئے، سیاسی کارکنان کے ساتھ اب صحافیوں کی گرفتاریاں بھی شروع کردیں جبکہ ممبئی سے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما وارث پٹھان کو کشمیریوں کے حق میں دعا کرنے پر گرفتار کرلیا

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر بھارت کی جانب سے نافذ کیے جانے والے کرفیو کو تیرہ روز گزر گئے، جنت نظیر وادی دنیا کی سب سے بڑی انسانی جیل کی صورت میں تبدیل ہوگئی۔وادی میں مسلسل کرفیو کے باعث اشیائیخورونوش اور ادویات کی قلت پیدا ہوگئی جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیم کے مطالبے کے باوجود بھارت نے وادی میں انٹرنیٹ، موبائل فون اور ٹی وی نشریات بھی تاحال بند رکھی ہوئی ہیں۔بھارتی فوج نے گریٹر کشمیر اخبار سے وابستہ صحافی محمد عرفان کو بھی حراست میں لے لیا جبکہ اس سے قبل حریت قیادت اور سیکڑوں نہتے کشمیریوں کو بلاجواز گرفتار کر کے پابندِ سلاسل کیا گیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے ممبئی میں ا?ل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما وارث پٹھان کو کشمیریوں کے حق میں دعا کرنے پر گرفتار کرلیا، حریت فورم اور دیگر مسلمان تنظیموں نے حکومتی اقدامات کے خلاف عوام سے سڑکوں پر ا?نے کی اپیل کی جس کے بعد عوام نے نکل کر شدید احتجاج کیا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل کرفیو کو تیرہ روز گزر گئے، سیاسی کارکنان کے ساتھ اب صحافیوں کی گرفتاریاں بھی شروع کردیں جبکہ ممبئی سے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما وارث پٹھان کو کشمیریوں کے حق میں دعا کرنے پر گرفتار کرلیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…