اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

اسد الدین اویسی کی جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر شدید تنقید، دیگر علیحدگی پسند ریاستوں ناگالینڈ، میزورم، منی پور، آسام اور ہماچل پردیش کے عوام کو اہم پیغام دیدیا

datetime 15  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدر آباد(آن لائن)بھارت کے ممتاز سیاست دان، آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور حیدر آباد سے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے مودی سرکار کی جانب سے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستانی حکومت نے جس طرح سے کشمیر میں کرفیو اور پابندی لگائی ہے، اس سے حالات بہت خراب ہو گئے ہیں،میں ناگالینڈ، میزورم، منی پور، آسام اور ہماچل پردیش کے لوگوں سے کہتا ہوں کہ ان کے ساتھ بھی ایسا ہی ہو سکتا ہے جو کشمیر کےساتھ ہوا ہے۔بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق اسد الدین اویسی نے

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ا?رٹیکل 370 کے خاتمے پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ کشمیر میں اس وقت ایمرجنسی جیسے حالات ہیں،وہاں نہ تو فون چالو ہیں اور نہ ہی لوگوں کو باہر نکلنے کی ا?زادی دی جا رہی ہے،بھارتی وزیر اعظم مودی کو ا?ئینی عمل کے تحت فیصلہ لینا چاہئے اور وہاں سے کرفیو ہٹایا جانا چاہئے۔اسد الدین اویسی کا کہنا تھا کہ جس طرح سے کشمیر میں کرفیو اور پابندی لگائی گئی ہے، اس سے حالات بہت خراب ہو گئے ہیں،مجھے یقین ہے کہ ایک دن مجھے بھی گولی مار دی جائے گی، ملک میں گوڈسے کی اولاد ایسا کر سکتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…